اقسام کلام (فوری تلاش)

تونے باطل کو مٹایا اے امام احمد رضا

شاعر
مجموعۂ کلام
کلام نمبر: 6
تعداد اشعار: 8

تو نے باطل کو مٹایا اے امام احمد رضا

دین کا ڈنکا بجایا اے امام احمد رضا

زور باطل کا ضلالت کا تھا جس دم ہند میں

تو مجدد بن کے آیا اے امام احمد رضا

اہل سنت کا چمن سر سبز تھا شاداب تھا

تازگی تو اور لایا اے امام احمد رضا

تو نے باطل کو مٹا کر دین کو بخشی جلا

سنتوں کو پھر جلایا اے امام احمد رضا

اے امام اہل سنت نائب شاہ امم

کیجئے ہم پر بھی سایہ اے امام احمد رضا

علم کا چشمہ ہوا ہے موجزن تحریر میں

جب قلم تو نے اٹھایا اے امام احمد رضا

حشر تک جاری رہے گا فیض مرشد آپ کا

فیض کا دریا بہایا اے امام احمد رضا

ہے بدرگاہ خدا عطارؔ عاجز کی دعا

تجھ پہ ہو رحمت کا سایہ اے امام احمد رضا

تشریح کلام

نوٹ: یہ مواد اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، اس میں غلطی کا امکان ہے۔
PRESENTED BY SOZOSAAZ.COM