اقسام کلام (فوری تلاش)

چاند گر آپ کے تلووں کا نظارہ کرلے

شاعر
مجموعۂ کلام
کلام نمبر: 1
تعداد اشعار: 8

چاند گر آپ کے تلوے کا نظارا کرلے

دعوئ حسن سے پھر خود ہی کنارہ کرلے

اک طرف پائے شہ دیں کو اٹھا کر رکھ دوں

دوسری اور تو کنعان ہی سارا کرلے

تجھ کو گر حسن حقیقت کی طلب ہے خورشید

ان کی چوکھٹ کو ذرا جا کے بہارا کرلے

روسیہ ہو کہ بھی گر حسن کا طالب ہے تو

حسن بے مثل کے جلووں کو سہارا کرلے

اک طرف دشت مدینہ کا وہ دلکش منظر

دوسری اور تو ہر مصر و بخارا کرلے

آئینہ پائے مقدس کا میں دیتا ہوں قمر

سامنے رکھ کے اسے خود کو سنوارا کرلے

دیکھنا چاہے اگر تو بھی قمر ان کا جمال

آ مرے دل میں اتر ان کا نظارا کرلے

دھوپ محشر کی کڑی اور فداؔ ہے حیراں

زلف کی چھاؤں میں اب اس کو خدارا کرلے

تشریح کلام

نوٹ: یہ مواد اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، اس میں غلطی کا امکان ہے۔
PRESENTED BY SOZOSAAZ.COM