ٹیگز

جدید

یا الٰہی رحم فرما مصطفیٰ کے واسطے | شجرۂ قادریہ رضویہ | اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ | Urdu Naat Lyrics

شاعر
مجموعۂ کلام
کلام نمبر: 8
تعداد اشعار: 22
0

یا الٰہی رحم فرما مصطفٰی کے واسطے

یا رسول اللہ کرم کیجیے خدا کے واسطے

مشکلیں حل کر شہ مشکل کشا کے واسطے

کر بلائیں رد شہید کربلا کے واسطے

سید سجاد کے صدقے میں ساجد رکھ مجھے

علم حق دے باقر علم ہدیٰ کے واسطے

صدق صادق کا تصدق صادق الاسلام کر

بے غضب راضی ہو کاظم اور رضا کے واسطے

بہر معروف و سری معروف دے بے خود سری

جند حق میں گن جنید باصفا کے واسطے

بہر شبلی شیر حق دنیا کے کتوں سے بچا

ایک کا رکھ عبد واحد بے ریا کے واسطے

بوالفرح کا صدقہ کر غم کو فرح دے حسن و سعد

بوالحسن اور بوسعید سعد زا کے واسطے

قادری کر قادری رکھ قادریوں میں اٹھا

قدر عبدالقادر قدرت نما کے واسطے

اَحْسَنَ اللهُ لَهُمْ رِزْقًا سے دے رزق حسن

بندہ رزاق تاج الاصفیا کے واسطے

نصر ابی صالح کا صدقہ صالح و منصور رکھ

دے حیات دیں محی جاں فزا کے واسطے

طور عرفان و علو و حمد و حسنیٰ و بہا

دے علی موسیٰ حسن احمد بہا کے واسطے

بہر ابراہیم مجھ پر نار غم گلزار کر

بھیک دے داتا بھکاری بادشا کے واسطے

خانہ دل کو ضیا دے روئے ایماں کو جمال

شہ ضیا مولیٰ جمال الاولیا کے واسطے

دے محمد کے لیے روزی کر احمد کے لیے

خوان فضل اللہ سے حصہ گدا کے واسطے

دین و دنیا کے مجھے برکات دے برکات سے

عشق حق دے عشقی عشق انتما کے واسطے

حب اہل بیت دے آل محمد کے لیے

کر شہید عشق حمزہ پیشوا کے واسطے

دل کو اچھا تن کو ستھرا جان کو پر نور کر

اچھے پیارے شمس دیں بدر العلیٰ کے واسطے

دو جہاں میں خادم آل رسول اللہ کر

حضرت آل رسول مقتدا کے واسطے

کر عطا احمد رضائے احمد مرسل مجھے

میرے مولیٰ حضرت احمد رضا کے واسطے

پر ضیا کر میرا چہرہ حشر میں اے کبریا

شہ ضیاء الدین پیر باصفا کے واسطے

اَحْیِنَا فِی الدِّیْنِ وَ الدُّنْیَا سَلَامٌ بِالسَّلَامِ

قادری عبد السلام خوش ادا کے واسطے

صدقہ ان اعیاں کا دے چھ عین عز، علم و عمل

عفو و عرفاں عافیت اس بے نوا کے واسطے

تشریح کلام

نوٹ: یہ مواد اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، اس میں غلطی کا امکان ہے۔
PRESENTED BY SOZOSAAZ.COM